ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلور مہانگر پالیکے میں پلاسٹک بوتلوں کے استعمال پر پابندی

بنگلور مہانگر پالیکے میں پلاسٹک بوتلوں کے استعمال پر پابندی

Mon, 24 Dec 2018 21:45:55    S.O. News Service

بنگلورو۔24؍دسمبر(ایس او  نیوز) برہت بنگلور مہانگر پالیکے نے اپنے تمام دفاتر میں پلاسٹک کی بوتلوں کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی بی ایم پی کمشنر منجوناتھ پرساد کی طرف سے جاری حکمنامے کے تحت بی بی ایم پی کے صدر دفتر یا اس کے کسی بھی ضمنی دفتر میں ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کے پانی کے بوتلوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ان بوتلوں کے استعمال کی وجہ سے گندگی کی نکاسی کا مسئلہ پیدا ہونے اور صحت عام پر اس کے مضر اثرات کی شکایات کو دیکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مذکورہ بوتلوں کے استعمال سے شہر کی آلودگی میں اضافے کی شکایات کو دیکھتے ہوئے بھی پلاسٹک کے بوتلوں کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے اس ضمن میں لاگو پابندی کے عین مطابق یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ بی بی ایم پی کمشنر نے کہا ہے کہ پلاسٹک بوتلوں کے استعمال پر پابندی کے بعد بی بی ایم پی کے احاطے میں پانی مہیا کرانے والی مشینیں نصب کرائی جائیں گی اور وہاں پر پانی پینے کے لئے الگ سے اسٹیل گلاسوں کا انتظام کیا جائے گا۔


Share: